Contact Us  |  Search: 

ہم آپ کی زبان میں گفتگو کرتے ہیں
میمونیڈس میڈیکل سینٹر میں ان مریضوں کو ثقافتی طور پر حسّاس نگہداشت فراہم کرنا ضروری ہے جو انگریزی زبان میں رواں گفتار نہیں ہیں۔ ہماری ایک ترجیح یہ بھی ہے کہ غیر انگریزی زبان بولنے والے مریضوں اور ان کے کنبوں کے لئے بہتر طبی نگہداشت تک رسائی کو آسان بنایا جائے۔ اس ہدف کو حاصل کرنے کے لئے اور ثقافتی طور پر ہماری مختلف الشکل کمیونٹی کے لئے میڈیکل سینٹر خصوصا مریضوں کی نگہداشت کے معاملات میں کثیر لسانی طبیب، نرسوں اور عملے کو بھرتی کرتا رہا ہے۔ ہماری اس کوشش کی مقدم مثال ہنگامی شعبہ میں دیکھی جا سکتی ہے۔ ہمارے ہنگامی شعبہ میں چینی، روسی، ہسپانوی اور عربی مریضوں کی تعداد میں اضافے کے نتیجتا، ہمارے پاس ایسے مریضوں اور ان کے کنبوں کی مدد کے لئے کثیراللسان نمائندگان برائے مریض ہفتے میں ساتوں دن چوبیس گھنٹے موجود ہیں جو درج ذیل زبانوں میں گفتگو کرتے ہیں: عربی، چینی، چیکوسلوویکیائی، یونانی، اسرائیلی، ہندی، اطالوی، پولش، روسی، ہسپانوی، یوکرینیائی، یہودی (ییدش)۔ مریضوں کی مدد کے لئے ان میں سے بہت سی زبانوں میں معلوماتی کتابچے اور ہسپتال کے متعلقہ فارم بھی تیار کر لئے گئے ہیں۔

میڈیکل سینٹر میں عملے کے ذریعے 60 سے زائد غیر ملکی زبانیں بولی جاتی ہیں، اور ان کی مہارتوں کو استعمال کرکے ترجمانی خدمات کی پیشکش کی جاتی ہے۔ ہم اپنے مریضوں کی مدد کے لئے پورے میڈیکل سینٹر میں مریضوں سے متعلقہ خدمات کے نقوش اور اشتہار تختیاں بھی فراہم کرتے ہیں۔ مریضوں کے حقوق کا دستاویز(Patient Bill of Rights) ، قبل داخلہ جانچ ہدایات، پیشگی ہدایات اور دوسری معلومات جیسی ضروری اشاعت شدہ معلومات بھی کثیر زبانوں میں دستیاب ہیں۔ اس کے علاوہ، فون پر ترجمانی خدمات فراہم کرنے کےلئے جہاں بھی ضرورت محسوس ہوگی، لینگویج لرننگ انٹرپڑائزز ٹیلی فون لائن (Language Learning Enterprises Telephone Line)  کا استعمال بھی کیا جا سکتا ہے۔
معلومات برائے ترجمانی خدمت

خلوت سے متعلقہ معلومات:
ایچ آئی پی پی اے (HIPAA) خلوت سے متعلقہ معلومات
ذہنی طبی معلومات کے لئے ایچ آئی پی پی اے (HIPAA)
ایچ آئی وی سے متعلقہ معلومات کے لئے ایچ آئی پی پی اے (HIPAA)

مالی معلومات:

کثرت سے پوچھے جانے والے مالی سوالات سے متعلقہ معلومات
مالی تعاون سے متعلقہ درخواست
 

MAIMONIDES
MEDICAL CENTER


Home Page
Why Choose Us
Donations
Website Terms of Use
PATIENT
INFORMATION


Visitor & Patient Info
We Speak Your Language
Patient Privacy
Contact Us
KEY
INFORMATION


Find a Physician
Medical Services
Maimonides In the News
Directions & Parking
FOR HEALTH
PROFESSIONALS


Medical Education
Career Opportunities
Nurses & Physicians
Staff Intranet Access
SIGN UP FOR E-NEWS


HealthGradesAward
DONATE TODAY
Read More
Maimonides Medical Center    |    4802 Tenth Avenue    |    Brooklyn, NY 11219    |    718.283.6000